5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جامعہ کراچی، بم دھماکے کے الزام میں زیرحراست طلبہ کے داخلے خارج
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . جامعہ کراچی بم دھماکے کے الزام میں زیرحراست طلبہ کے داخلے خارج کردیئے گئے۔کراچی یونی ورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کااجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی صدارت میں ہواجس میں فیصلہ کیاگیا کہ جامعہ کراچی بم دھماکے کے الزام میں گرفتارتینوں طلبہ عدالت کا فیصلہ آنے تک جامعہ کراچی سے خارج رہیں گے۔جامعہ کراچی کے رجسٹرارکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ اگر جامعہ کراچی کے کسی بھی طالب علم پرکوئی جرم ثابت ہوا تواس کی ڈگری بھی منسوخ کردی جائے گی۔