5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
رواں ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی تین کروڑ ڈالر کے شیئرزکی خریداری
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے تین کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے۔ نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں اپنی خریداری میں اضافہ کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں سو فیصد زائد مالیت کے شیئرز خریدے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹوں میں مجموعی طور پر تین کروڑ ڈالر مالیت کیشیئرز خریدے جبکہ گذشتہ ہفتے ایک کروڑ پچیس لاکھ ڈالر مالیت کیشیئرز خریدے تھے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر مستقبل میں بھی یہ رحجان جاری رہتا ہے تو انڈیکس تیرہ ہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی عبور کرسکتا ہے۔