5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای ،مستقبل کے سودوں میں18 فیصد اضافہ ریکارڈ
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے مستقبل کے سودوں کی مالیت میں18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے جنوری کے مستقبل کے سودوں کی مالیت ایک ارب63 کروڑ روپے رہی جو گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں25 کروڑ روپے زائد ہے۔ اس ہفتے فیوچر کنٹریکٹ میں اوسط کاروباری حجم12.6 فیصد اضافے کے ساتھ77لاکھ شیئرز رہا۔ نمایاں کاروبار فوجی فرٹیلائزر، اینگرو کارپوریشن ، پاکستان آئل فیلڈ اور پی ایس او میں ہوا۔