تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

الطاف حسین کا ولی بابرکے قاتلوں کی عدم گرفتاری پراظہارتشویش

جنگ نیوز -
لندن . . . . . ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے ولی خان بابرشہیدکے قاتلوں کی عدم گرفتاری پرتشویش کااظہار کیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ قاتلوں کاتعلق ایم کیوایم سمیت چاہے کسی بھی سیاسی جماعت یاگروہ سے ہو،ان کوعبرتناک سزادی جائے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ولی خان بابرکاقتل آزادی صحافت پرکھلاحملہ اورایماندارانہ اورجراتمندصحافیوں کوفرائض کی ادائیگی سے روکناہے۔ الطاف حسین نے صدرآصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضاگیلانی،اور دیگراعلی حکام سے مطالبہ کیاکہ ولی خان بابرشہیدکے قتل کی غیرجانبدارانہ تفتیش ایماندارافسران سے کرائی جائے،جوسیاسی ومذہبی،لسانی وثقافتی وابستگی سے بالاترہوکراس واقعہ کی تحقیقات کریں۔ولی خان بابر شہیدکے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.