5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں بد امنی کے مرتکب عناصر کو بے نقاب کیا جا ئے ،نواز شریف
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کی صورت حال پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے اور بد امنی کے مرتکب افراد کو کڑی سزا دی جائے۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، جیو ٹی وی کے ولی خان بابر کی شہادت اورفائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پر پوری قوم کو تشویش لاحق ہے۔میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں بد امنی کے مرتکب عناصر کو بے نقاب کرناوقت کی اہم تر ین ضرورت ہے۔