تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انتخابی قوانین کی خلاف ورزی، چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . چیف الیکشن کمشنرنے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ87 شانگلہ کے ضمنی انتخاب سے قبل ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے کا نوٹس لے لیا ۔ چیف الیکشنکمشنررجسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ87 شانگلہ کے ضمنی انتخاب سے قبل10 جنوری کو تین کروڑ روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے جاری کیے جو الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی ہے ۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی اور ثبوت کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری خزانہ خیبر پختونخوا اور ڈی سی او شانگلہ کے خلاف کاررواائی کا حکم دیدیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.