5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نرگس سیٹھی تبدیل، خوشنود لاشاری وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری مقرر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن مقرر کردیا گیا۔وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں وتبادلے کردیے گئے۔ وزیراعظم کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی کو سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن مقررکردیا گیا جبکہ خوشنود لاشاری کو وزیراعظم کی پرنسپل سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔ عبدالروف کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ مقرر کردیا گیا جبکہ ان کے پاس وفاقی سیکریٹری آئی ٹی کا بھی اضافی چارج ہوگا۔ وفاقی سیکریٹری سیاحت شاہد رشید کو وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل مقرر کردیا گیا۔