تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب میں سیاسی نفرتیں ختم کرنے کی کوششیں کرونگا، لطیف کھوسہ

جنگ نیوز -
گڑھی خدا بخش . . . . . گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں مضبوط ہے اور وہ پنجاب میں سیاسی نفرتیں ختم کرنے کی کوششیں کریں گے۔ گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا کہ پنجاب کے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے کیونکہ انہوں نے میری نامزدگی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی مجھے مبارک باد دی ہے اور میری تقرری کو اپنی تقرری قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کشیدگی بہت ہوچکی اب نفرتیں ختم ہوجائیں گی اور کشیدگی کے بادل چھٹ جائیں گے۔ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی مفاہمت پالیسی کے تحت کام کریں گے اور اس کے لئے مجھے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے۔ گورنر کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب اپنی پوری کابینہ کے ساتھ موجود تھے جس سے ا چھا تاثر پیدا ہوا ہے ا ور پنجاب ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ترقی کرے گا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ سابق گورنر سلمان تاثیر کا قتل عظیم سانحہ ہے اور ان کے قتل سے پیپلز پارٹی کے شہیدوں میں ایک اور شہید کا اضافہ ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.