تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایم کیو ایم کے کارکن عاصم عباس سپرد خاک

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . گز شتہ دنوں حیدر آباد میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم حیدر آباد کے کارکن30سالہ عاصم عباس زیدی زخمو ں کی تاب نالاتے ہوئے کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے ۔ مرحوم کے سوگواران میں بیوہ ایک صاحبزادہ اور صاحبزادی شامل ہیں ۔انہیں وادی حسین قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ، تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر صغیر احمد ،اشفاق منگی اور شاکر علی ،اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان ،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ایم کیوایم حیدر آباد کے زونل انچارج و اراکین ، کراچی کے مختلف سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان اور شہید کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.