5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
20ہزار بجلی کے جھٹکوں نے دل کی بند دھڑکن کو پھر سے دھڑکادیا
جنگ نیوز -
لندن . . . . . . قدرت کے معجزوں سے انکار ممکن نہیں ۔کہا جاتا ہے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اور یہ بات برطانوی علاقےCroydonکے 53سالہ باشندے ارن بھاسن پر مکمل طور پر صادق آتی ہے۔ اپنی رہائشگاہ پرمنفی10ڈگری سینٹی گریڈ کے یخ بستہ ماحول میں بیہوشی کے عالم میں پڑے ارُن کے دل کے دھڑکن رُک چکی تھی۔تاہم مقامی اسپتال میں ڈاکٹروں کی حاضر دماغی اور ساڑھے تین گھنٹوں کی انتھک کوششوں کے باعث اُسے موت کے منہ سے باہر کھینچ لیا گیا۔ڈاکٹروں نے فی منٹ سینے پر 100بجلی کے جھٹکے والی خودکار مشین فکس کرکے ارُن کو20ہزار سے زائد بجلی کے جھٹکے دیے اور تین گھنٹوں سے زائد کوشش کے بعد اس کی دل کی دھڑکن معمول پر آنا شروع ہوگئی اور اب وہ تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے۔