تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسنوکر: ٹاپ کھلاڑیوں کی کامیابی

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . اسٹاف رپورٹر… ٹاپ کھلاڑیوں خرم حسین آغا، محمد یوسف، نوین پروانی، وشن گیر نے سندھ کپ اسنوکر میں کامیابی حاصل کرلی۔ اسنوکر زون طارق روڈ پر کھیلی جانے جانے والی چیمپئن شپ کے مین راؤنڈ میں 16 میچوں کے فیصلے ہوگئے جن میں ٹاپ کھلاڑیوں خرم حسین آغا نے آصف موتی کو 4-1 سے، محمدیوسف نے کاشان کو 4-0 سے، نوین پروانی نے عظیم یوسف کو 4-1 سے اور وشن گیر نے شہزاد کو 4-0 سے زیر کیا۔ لیگ میچز پانچ روز تک جاری رہیں گے جس کے بعد کامیاب کھلاڑی پری کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.