5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیاری فٹبال لیگ چیمپئن شپ : بغدادی کوارٹر فائنل میں
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . اسٹاف رپورٹر… حب نے فارورڈ نثار احمد کی شاندار ہیٹ ٹر ک کی بدولت پی ایف ایف کے ای ایس سی لیاری فٹ بال لیگ چیمپئن شپ میں نیا آباد کو 6-0 سے شکست دیدی جبکہ ایک اور میچ میں بغدادی نے ونڈر گڈانی کو گروپ بی میں 3-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ہفتہ کو شہید عبد الرحمان پارک لیاری ٹاوٴن میں گروپ اے میں حب کی ٹیم نے فارورڈ نثار احمد کی ہیٹ ٹرک کی بدولت نیاآباد کو 6-0سے ہرادیا۔ نثار نے تین گول چوتھے ، 31ویں اور 38ویں منٹ میں بنائے اور یہ ٹورنامنٹ کی چھٹی ہیٹ ٹرک تھی۔ دوسرے میچ میں بغدادی نے ونڈر گڈانی کو گروپ بی میں 3-0 سے شکست دی۔ گروپ بی چار میچز مکمل ہو گئے ہیں۔ بغدادی نے چھ، سنگھولین نے چار پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ فاتح ٹیم کو وقفہ پر 2-0کی حاصل تھی پہلے ہاف میں ماجد علی نے 11ویں اور زیشان علی نے 35ویں منٹ میں گول بنایا جبکہ کامران نے 46ویں منٹ میں تیسرا گول بنایا۔میچ کمشنر یعقوب بلوچ کے زیر سایہ شاہد اسماعیل نے میچ سپر وائز کیا جبکہ فرید احمد ، محمد یاسین اور محمد جلال اسکے نائب تھے۔