5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹارگٹ کلنگ کرنیوالے کو گرفتار کیا جائیگا، رحمان ملک کی متحدہ کو یقین دہانی
جنگ نیوز -
ٹارگٹ کلنگ کرنیوالے کو گرفتار کیا جائیگا، رحمان ملک کی متحدہ کو یقین دہانی
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کرا چی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربرہی میں7 رکنی وفداور رحمان ملک شامل تھے۔ملاقات کے دوران شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رحمان ملک کی یقین دہانیوں پر ایم کیو ایم نے مطالبات پر عملدرآمد کے لئے مزید وقت کی پیش کش منظور کرلی۔زرائع کے مطابق20 جنوری کو گورنر ہاوس میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے وفود کی ملاقات ہوگی جس میں شہر کی مجموعی صورتحال سمیت صوبائی سطح پر ایم کیو ایم کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔دوران ملاقات رحمان ملک نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے رابطہ کیا ۔ الطاف حسین نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال بگاڑنے والوں کو بلا رنگ و نسل اور جماعت گرفتار کیا جائے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔