5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برازیل: سیلاب سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد610 تک پہنچ گئی
جنگ نیوز -
ریوڈی جنیرو ... برازیل میں شدید سیلاب کے بعد زندگی معمول پر آرہی ہے ،سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد610 تک پہنچ چکی ہے۔ تاہم ابھی تک بہت سے افراد لاپتا ہیں ۔برازیل میں سیلاب ختم ہونے کے چار روز بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے کے شہر تیرے سو پولس کے مردہ خانے کے باہر لاپتا افراد کے عزیز و اقارب کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ملک میں آنے والی بد ترین قدرتی آفت کے بعد حکومت کی جانب سے ناکافی انتظامات کے باعث عوام میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے،ھکومت کی ناہلی پر نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔صدر ڈلما روسیف نے تین روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔