5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہزادہ ولیم کی شادی کی تقریبات ، برتنوں کا آڈرچینی کمپنی نے حاصل کرلیا
جنگ نیوز -
بیجنگ ... برطانوی شہزادے ولیم کی شادی کے موقع پر چینی کمپنی نے پانچ سو کمپنیوں کو شکست دے کر تقریبات کے لیے برتنوں کی تیاری کا آڈر حاصل کرلیا۔چینی صوبے گوانگ سی کے شہر بے لیو میں گوانگ سی سان ہوان گروپ کے عہدیدار نے بتایا کہ برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کے لیے انھوں نے پانچ سو کمپنیوں کو شکست دے کر یہ آڈر حاصل کیا ہے،کمپنی شادی کی تقریبات کے لیے سولہ ہزار سے زائد چینی مٹی کے ظروف تیار کرے گی۔ان برتنوں میں کھانے کی پلیٹ،کافی کے کپ اور طشتری کے علاوہ یادگاری مگ اور سوونیئر پلیٹ بھی شامل ہوگی،بتایا گیا ہے کہ تمام برتنوں پر دل کی شکل میں نوبیاہتا شاہی جوڑے کی تصویر بھی ہوگی۔