تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی :فائرنگ کے واقعات میں چارسیاسی کارکنوں سمیت 6 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں گذشتہ روز سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں سابق ٹاؤن ناظم سائٹ اورسیاسی جماعت کے 4کارکنوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،جبکہ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد گولیاں لگنے سے زخمی بھی ہوئے ہیں،دوسری جانب گارڈن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپے کے بعد سیاسی جماعت کے کارکناں اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں سائٹ ٹاؤن کے سابق نائب ناظم50 سالہ بادشاہ خان پر موٹر سائکل سوار افراد نے فائرنگ کردی ۔ بادشاہ خان کو عباسی شہپید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے،واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مشکوک افراد کو گرفتار کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہیں اور انھیں جائے وقوعہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا ۔دونوں ملزمان سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے ۔ ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے،، جبکہ سرجانی ٹاؤن میں ہوٹل میں بیٹھے ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا،سائٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ۔ دن بھر تشدد کے واقعات میں قدرے کمی کے بعد ہفتے کی شام فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق پہلا واقعہ رنچھوڑ لائن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سے ایک شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے ۔ ترجمان سنی تحریک کے مطابق رنچھوڑ لائن میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا مقتول سعید سنی تحریک کا کارکن تھا،رات گئے فائرنگ کے ایک اور واقعے میں اورنگی ٹاؤن میں اردو چوک پر فائرنگ سے سیاسی جماعت سے وابستہ دوافراد ہلاک اور دو نوجوان زخمی ہوگئے،جبکہ شاہنواز بھٹو کالونی میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ،جنھیں طبی امداد کی فراہمی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.