تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا:پاکستانیوں کو عارضی قانونی تحفظ دینے کا بل ایوان نمائندگان میں پیش

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو عارضی قانونی تحفظ دینے کا بل ایوان نمایندگان میں پیش کر دیا گیا. پاکستانیوں کو عارضی تحفظ دینے کا بل ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن کانگریس ایل گرین نے ایوان میں پیش کیا ہے ،بل اس سے پہلے دسمبر میں گزشتہ کانگریس میں بھی پیش کیا گیا تھا ۔رکن کانگریس شیلاجیکسن لی ، ایل گرین سمیت 8 ارکان کانگریس کے تیار کردہ بل میں امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو عارضی قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے کہاگیا ہے ،بل کے تحت امریکا میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو عارضی تحفظ مل سکے گاجبکہ عارضی قانونی تحفظ سے پاکستانی طلبہ اور وزٹ ویزا پر آئے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.