5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ویلنگٹن ٹیسٹ : نیوزی لینڈ ٹیم پہلی اننگز میں356 رنز بنا کر آؤٹ
جنگ نیوز -
ویلنگٹن ... ویلنگٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کیوی کپتان ڈینیل ویٹوری کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ ٹیم356 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ Basin Reserve کی گرین وکٹ پر کھیل کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 246رنز چھ کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی۔ پاکستان کو دن کی پہلی کامیابی لنچ سے تھوڑا قبل حاصل ہوئی جب ریس ینگ ایک لوس شاٹ کھیلتے ہوئے تنویر احمد کی بالنگ پر عدنان اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ دوسرے دن کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ نے سات وکر پر 319رنز بنا لئے تھے ۔ کھانے کے وقفے کے بعد اسکور میں صرف 19 رنز کے اظافے کے ساتھ نیوزی لینڈ نے اپنی آٹھویں اور نویں وکٹ بھی گنوا دی۔ دوسرے دن جہاں ایک اینڈ سے وکٹیں گرتیں رہیں وہیں کپتان ڈینیل ویٹوری نے دوسرے اینڈ سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ نیوزی لینڈ کی آخری وکت 356 رنز پر گری ، کپتان ڈینیل ویٹوری 110 رنز بنا کر عبدالرحمن کا شکار بنے۔ دیگر بلے بازوں میں ریس ینگ57، راس ٹیلر 78 اور جیمز فرینکلن 33 رنز کے ساتھ نمایا رہے۔پاکستان کی جانب سے عمر گل نے 4، تنویر احمد نے 3، عبدالرحمان نے 2 اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔