5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: شہید ولی خان بابر کا سوئم آج نارتھ ناظم آبادمیں ہوگا
جنگ نیوز -
کراچی: شہید ولی خان بابر کا سوئم آج نارتھ ناظم آبادمیں ہوگا
کراچی…جیو نیوز کے شہید نمائندے ولی خان بابر کا سوئم آج بعد نماز ظہر نارتھ ناظم آباد کراچی بلاک این مدنی مسجد میں ہوگا۔شہید صحافت اور نڈر صحافی ولی خان بابر کو جمعرات کی شب نامعلوم دہشت گردوں نے دفتر سے گھر واپسی پر لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا،جس کے بعد انکی تدفین جمعے کے روز بلوچستان میں انکے آبائی گاؤں گدی بابر میں کی گئی تھی،ولی خان بابر شہید کے بھائی ہاشم خان نے بتایا کہ جیو نیوز کے شہید نمائندے ولی خان بابر کا سوئم آج بعد نماز ظہر نارتھ ناظم آبادبلاک این مدنی مسجد کراچی میں ہوگا،جس میں ولی خان بابر کی مغفرت کے لئے دعا اور ایثال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی جائے گئی۔