تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور بار میں شہزاد حسن صدر اوراسلام آباد بار میں ہارون الرشید صدرمنتخب

جنگ نیوز -
لاہور بار میں شہزاد حسن صدر اوراسلام آباد بار میں ہارون الرشید صدرمنتخب

لاہور/اسلام آباد…لاہور اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ،لاہور بار میں سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر کے حمایت یافتہ امیدوارشہزاد حسن شیخ صدر جبکہ ہارون الرشیداسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدرمنتخب ہوگئے،عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پہلے وکلا برادری پر کنفیوزڈ اور مخصوص مفادات کی سوچ غالب تھی،جسے انہوں نے جمہوری سوچ سے بدلا ہے۔لاہور اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایو ی ایشنز کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ،اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار میں وزیر قانون بابراعوان کے حمایتی پینل کے امیدوار ہارون الرشید صدر منتخب جبکہ ارباب ایوب گجر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں، مرزا نیبل طاہر جوئنٹ سیکرٹری جبکہ اسماعیل بلوچ ناب صدر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار منتخب ہوئے ہیں ،لاہور ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات کے غیرحتمی نتائج کے شہزاد حسن شیخ نے1816ووٹ حاصل کئے،،ان کے قریب ترین مدمقابل حامدخان کے پروفیشنل گروپ کے امیدوارعبدالطیف ہنجرا رہے،جنہوں نے ایک ہزار 658ووٹ حاصل کئے،لاہوربار کے ووٹروں کی تعداد10 ہزار715ہے۔ جن میں سے4ہزارپانچ سو8نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،صدر کانتیجہ سامنے آنے کے بعد حامی وکلا نے شہزاد حسن شیخ کا کاندھوں پراٹھا لیا اور وہ ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالتے اور پُرجوش نعرے بازی کرتے رہے، وکلانے ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے پوئے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں، سپریم کورٹ بار کی صدرعاصمہ جہانگیر بھی شہزاد حسن شیخ کو مبارک باد دینے وہاں پہنچ گئیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے وکلا برادری پرکنفیوزڈ اور مخصوص مفادات کی سوچ غالب تھی،جسے انہوں نے جمہوری سوچ سے بدل دیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.