تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان:اغوا کے بعد قتل ہونیوالی بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان کے علاقہ بستی خدادا د میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی8 سالہ حنا کی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے ۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق8 سالہ حنا سے ایک سے زائد افراد نے زیادتی کی اور گلا دبا کر ہلاک کر دیا دوسری جانب تھانہ کینٹ پولیس نے حنا کے والد فاروق کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.