5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور اور گرد و نواح میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات پشاور کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت1 اور ذیادہ سے ذیادہ17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ پشاور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اور سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ پشاور کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔