تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فیصل آباد : صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل،ہزاروں مزدور بیروزگار

جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج سے چار روز کے لئے بند کردی گئی جس کے بعد فیکٹریوں میں پیداواری عمل ایک بار پھر رک گیا ہے ۔محکمہ سوئی گیس کی جانب سے جاری کئے گئے نئے گیس لوڈ منجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد میں سولہ سے انیس جنوری تک صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے ۔گیس کی فراہمی معطل ہوجانے کے بعد صنعتوں میں پیداواری عمل بھی رک گیا ہے جس کے باعث روزانہ اجرتوں پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور ایک بار پھر چار روز کے لئے بے روزگار ہوگئے ہیں۔ ہفتے میں چار روز پیداواری عمل بند رہنے کے باعث فیصل آباد کی صنعتیں بھی زوال پذیر ہوتی جارہی ہیں ۔فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو وہ اپنی فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.