تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارتی بیٹسمن سچن ٹنڈولکر انجری کا شکار ،ورلڈکپ میں شرکت خطرے میں

جنگ نیوز -
ڈربن…بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی بیٹسمن سچن ٹنڈولکر انجری کا شکار ہوگئے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا دوسرا ون ڈے میچ بھارت نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے جیت لیا۔ لیکن اس شاندار جیت کے ساتھ بھارتی شایقین کے لئے ایک بری خبر یہ ہے کہ میچ کے دوران اسٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر ہیم اسٹرنگ کا شکار ہوگئے ہیں ۔ ڈربن میں سنتھ جیا سوریا کا سب سے زیادہ 444 ون ڈے کھیلنے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے والے ٹنڈولکرجنوبی افریقی اننگز کے دوران فیلڈنگ کرنے میدان میں نہیں اترے۔ ورلڈ کپ کے آغاز سے تقریبا ایک ماہ قبل سچن کا اس نوعیت کی انجری کا شکارہونا بھارتی ٹیم کے لئے دھچکاہے۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ انجری میں بہتری نہ آنے کی صورت میں ٹنڈولکر کو بھارت بھیجا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.