تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ویلنگٹن ٹیسٹ،پاکستان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پوزیشن مستحکم

جنگ نیوز -
ویلنگٹن…پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن توفیق عمر اور اظہر علی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، کیوی ٹیم پہلی اننگز میں 356 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ویلنگٹن میں جاری میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 246رنز چھ کھلاڑی آوٹ سے آگے بڑھائی، کپتان ڈینئیل ویٹوری نے بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 356 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، ڈینیل ویٹوری 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عمر گل نے 4، تنویر احمد نے 3، عبدالرحمان نے 2 اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ اوپنر محمد حفیظ صرف ایک رن بنا کر امپائر کے ایک غلط فیصلے کا شکار ہوئے، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد توفیق عمر اور اظہرعلی نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور نصف سنچریاں اسکور کیں۔ دوسرے دن کے اختتام پر آخری گیند پر توفیق عمر 70کے اسکور پر آوٴٹ ہوگئے۔ اظہرعلی62کے اسکور پر کریز پر موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.