تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، مطابق گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ رات مری اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ریکارڈ کی گئی ۔ آج صبح سب سے کم درجہ حرارت پارا چنا ر میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ کوئٹہ میں منفی 7، اسلام آباد منفی ایک، لاہور 3، پشاور، فیصل آباد ، ملتان ایک اور کراچی میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.