5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں صوبے میں سب سے زیادہ سردی کوئٹہ میں پڑی جہاں پرکم سے کم درجہ حرارت منفی7 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح رکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں منفی7 ، دالبندین منفی3نوکنڈی3 منفی4ژوب منفی2.5، بارکھان1.5،سبی2لسبیلہ1، خضدار1.، پسنی7،پنجگورمنفی1 جیوانی11 ، تربت5 اور گوادر میں7ڈگری سینٹی گریڈرہا۔آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،مکران اور قلات ڈویژن میں موسم سخت سرد اور ابرآلود جبکہ ،نصیرآباد،ژوب اور سبی ڈویژن میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔سردی کی شدت میں اضافے سے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کے بعد کوئٹہ، قلات اور دیگر علاقوں میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کے باعث بھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔