5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹریسا اسکین لین 52خواتین کو شکست دے کر نئی مس امریکا منتخب
جنگ نیوز -
لاس ویگاس… امریکا میں باون خواتین کوشکست دیتے ہوئے مقابلہ حسن سترہ سال کی دوشیزہ Teresa Scanlanنے جیت لیا۔ لاس ویگاس میں ہونے والے مس امریکا مقابلے میں باون حسیناؤں نے حصہ لیا ، اپنی دلفریب خوبصورتی کے سببTeresa Scanlan نے حسن کاتاج اپنے سرپر سجالیا اورپچاس ہزار ڈالرکاانعام بھی اپنے نام کرلیا۔نیبراسکاسے ہائی اسکول گریجویٹ ٹیریسا سیاست میں قدم رکھنے کی خواہشمند ہیں۔دوسرے نمبر پر آنے والی Alyse Eady کو 25 ہزارڈالر اورتیسرے نمبر پرآنے والیJalee Fuselier کو20 ہزار ڈالر انعام دیاگیا۔