5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی کے کچھ علاقوں میں آج سے جزوی کرفیو ہوگا، رحمان ملک
جنگ نیوز -
کراچی… وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ آج سے شہر قائد کے کچھ علاقوں میں جزوی کرفیو نافذکردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ون آن ون ملاقات کے بعد اسلام آباد روانگی سے ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کاکام ہے اور دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے ، جس کے خلاف سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں امن وامان کیلئے شہر کے کچھ علاقوں میں فضائی نگرانی کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افرادرنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں،تحقیقات ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تیسری قوت ایم کیو ایم ، اے این پی ، پیپلز پارٹی میں جھگڑا چاہتی ہے ،تاہم وہ اس سازش میں کامیاب نہیں ہونگے۔