تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خوفناک اشکال کی حامل منفرد ہیلمٹس

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کو حفاظتی نکتہِ نظر سے ضروری قرار دیا جاتا ہے۔عام روایتی انداز کے ہیلمٹس تو ہر کسی نے دیکھے ہونگے جنہیں دنیا بھر میں موٹر سائیکل چلانے والے خواتین و حضرات سڑکوں پر حفاظتی نظریے سے پہننے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم اب ان میں بھی فیشن کا عنصر نمایاں اہمیت اختیار کرنے لگا ہے۔جہاں گذشتہ دنوں دلچسپ و عجیب اشکال کے ہیلمٹس مارکیٹوں میں سجے نظر آئے وہیں اب خوفناک اشکال کے ہیلمٹس بھی مارکیٹوں کی زینت بنادیے گئے ہیں۔ڈریکولا جیسی خوفناک اشکال سے لیکر Vampiresکے ڈیزائنز اور دیگرڈراؤنی اشکال والے ہیلمٹس آجکل لوگوں کی دلچسپی کا سامان بنے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.