5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سائنسدانوں نے کائنات کا سب سے تفصیلی نقشہ تیار کرلیا
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…دنیا بھر کے ماہرینِ فلکیات بلاآخر کائنات کا سب سے تفصیلی نقشہ تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔حال ہی میں سائنسدان کائنات کا ایک ایسا نقشہ منظرِ عام پر لے آئے ہیں جسے اگر کائنات کا انتہائی مفصّل نقشہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔کائنات کی واضح منظر کشی تصاویر کو یکجا کرکے تخلیق کیے گئے اس نقشے میں دس کھرب سے زائد پکسلز موجود ہیں لہٰذا اسے دکھانے کے لیے5لاکھ سے زائدٹیلیویژن اسکرینز درکار ہونگی۔