5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
’انسیپشن‘ اور’دی سوشل نیٹ ورک‘ نے کریٹکس چوائس میلہ لوٹ لیا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…لاس اینجلس میں ہونے والے Critics چوائس ایوارڈز کا میلہInception اور The Social Networkفلموں نے لوٹ لیا۔ان ایوارڈز میں سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے پسِ منظر پر بنائی گئی فلمThe Social Networkنے4اوردماغ کو چکرا دینے والی فلمInceptionنے6ایوارڈز اپنے نام کیے۔Criticsچوائس ایوارڈز میں بہترین اداکارThe King's Speechکے لیے کولن فِرتھ اور Black Swanمیں بہترین اداکاری پر نتالی پورٹ مین کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔Criticsچوائس ایوارڈز میں مدراس کے موزارٹ45سالہ اے آر رحمان نے ڈینی بوئل کی فلم127 Hoursکے گانےIf I Riseکے لیے بیسٹ اوریجنل سونگ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔