5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلیا: کوئنزلینڈ میں تباہی مچانے کے بعدسیلاب وکٹوریامیں داخل
جنگ نیوز -
ریوڈی جنیرو…برازیل اور آسڑیلیا میں موسلادھاربارشوں،سیلاب اور لینڈسلائڈنگ نے اب تک سیکڑوں افراد کوموت کی نیندسلادیاہے۔برازیل میں بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب نے خوب تباہی مچائی ہے جس سے اب تک610 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سیلاب ختم ہونے کے چار روز بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر تیریسو پولس کے مردہ خانے کے باہر لاپتا افراد کے رشتے داروں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔برازیل کے صدر ڈلما روسیف نے بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر تین روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں قیامت خیز تباہی مچانے کے بعدسیلابی ریلاجنوبی ریاست وکٹوریامیں داخل ہوگیاہے۔بپھرے پانی نے چودہ ہزار مکانات تہس نہس کردیے اورساڑھے تین ہزار افراد کوگھرچھوڑنے پر مجبورکردیا۔وکٹوریا سے گزرنے والے دریا کے پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہیں۔مقامی افراد نے ریت کے تھیلوں سے گھروں کے آگے بند بنا کر خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی ہے۔