5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم صاف رہنے کے ساتھ رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت7 سے9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی اور اسکے مضافات میں شمال مشرقی علاقوں سے5کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں اوراس وقت ہوامیں نمی کاتناسب12فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزشہرمیں کم سے کم درجہ حرارت7 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔