5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ کے بیشترعلاقوں میں سوئی گیس بحال نہیں ہوسکی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…ڈیرہ اللہ یار دھماکہ میں تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت ہونے کے باوجود کوئٹہ کے بیشترعلاقوں میں سوئی گیس بحال نہیں ہوسکی۔ گیس نہ ہونے کے باعث شہری سردی ٹھٹھرکر رہ گئے۔گھر میں خواتین کوکھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ضلع جعفرآ ٓبار کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں تخریب کاری سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام تومکمل ہوگیا ہے تاہم بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، قلات، مستونگ،زیارت سمیت دیگرعلاقوں میں گیس کی فراہمی تاحال معطل ہے۔ گیس نہ ہونے کے باعث شدید سردی میں نومولود بچے، بزرگ حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب گیس سلنڈر کی قیمت میں بھی دو گنا اضافہ ہوگیا ہے۔