5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گیس کابحران:وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلالیا
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے گیس کے بحران پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیاہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔آج لاہورمیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ گیس کے مسئلے پر تمام صوبوں سے یکساں سلوک کیا جائے۔وزیر اعلیٰ کے مطالبے پر وزیراعظم گیلانی نے گیس کی تقسیم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایاہے کہ وزیراعظم نے گیس سپلائی میں کمی پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیاہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔