5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ،کشیدگی برقرار
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں کی صورتحال کشیدہ ہے ۔ کراچی میں سول اسپتال کے قریب چاند بی بی روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کاشف اور جعفر نام کے دو افراد کو زخمی کردیا جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکے اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ میمن گوٹھ میں فائرنگ کرکے مسلح افراد نے ایک شخص کو ہلاک کردیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی ، کٹی پہاڑی ، بنارس ، گلستان جوہر ، پہلوان گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں صوتحال کشیدہ اور دکانیں اور کاروبار زندگی مکمل طور پر بند ہے ۔