5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد: صنعتوں کی گیس پھر بند، یومیہ اجرت کے لاکھوں مزدور بیروزگار
جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج سے چار روز کے لئے پھرسے بند کردی گئی اور سینکڑوں فیکٹریوں میں پیداواری عمل ایک بار پھر رک گیا ہے۔محکمہ سوئی گیس کی جانب سے جاری کئے گئے نئے گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد میں سولہ سے انیس جنوری تک صنعتوں کو گیس کی فراہمی پھر سے بند کردی گئی ہے۔یہ اعلان صنعتکاروں اورمزدوروں پر بجلی بن کرگرا اور گیس کی فراہمی معطل ہوجانے کے بعد صنعتوں میں پیداواری عمل بھی رک گیا ہے۔فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو وہ اپنی فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔