5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ:جیو نیوز کی خبر پرحبیب نالے میں منشیات کے عادی افراد کیخلاف آپریشن
جنگ نیوز -
کوئٹہ…جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد کوئٹہ کے علاقے حبیب نالے میں پولیس کے منشیات کے عادی افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں منشیات بھی بر آمد کر لیا۔جیو نیوز میں گزشتہ روز حبیب نالے کے حوالے سے ایک رپورٹ نشر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کوئٹہ میں حبیب نالہ منشیات سے عادی افراد کا آماجگاہ بن گیا ہے اس رپورٹ کے نشر ہونے کے بعد آئی جی پولیس بلوچستان ملک محمد اقبال کی ہدایت پر پولیس نے کوئٹہ کے جناح روڈ سے ملحقہ حبیب نالے میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف ڈی آئی جی آپریشن حامد شکیل کی نگرانی میں گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا جس میں کوئٹہ کے تمام ایس پی، ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز سمیت پانچ سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا آپریشن میں پولیس نے چار سو سے زائد منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا آپریشن کے دوران پولیس نے نالے میں موجود منشیات فروشوں کے پناہ گاہوں اور اڈوں کو آگ لگا دیا اور بھاری مقدار میں منشیات اور روپے برآمد کر لیا۔