تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی اور جنوبی افغانستان میں دو بم دھماکوں سے 15افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کابل…شمالی اور جنوبی افغانستان میں دو بم دھماکوں میں15 افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبہ بغلان میں سڑک پر نصب بم پھٹنے سے9 افراد ہلاک ہو گئے ۔حادثہ میں ہلاک افراد شادی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔پولیس کے ترجمان میجرقدرت اللہ نے دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ ،6 خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔دوسری جانب جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ڈسٹرکٹ سنگی میں سڑک پر نصب بم پھٹنے سے منی بس میں سوار6 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ۔صوبہ کے ترجمان داود احمدزئی نے بتایا کہ دھماکہ سڑک پرنصب بم سے گاڑی کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا ۔ افغانستان کے وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال طالبان حملوں اور ملٹری آپریشنوں کے دوران2043 معصوم شہری ہلاک ہوئے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.