5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایشوریا اور ریتک نے بہترین اداکاری کا ایوار ڈجیت لیا
جنگ نیوز -
ممبئی … ایک بھارتی نجی ٹی وی کے تحت منعقد کر وائے گئے ژی سائن2011 ایوارڈ کے تحت بہترین ادا کار اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایشوریا رائے بچن اور ریتک روشن نے اپنے نا م کر لیا ہے۔ان دو نوں اداکار وں کا انتخاب جیوری نے فلم گزارش میں انھیں لازوال پر فارمنس پیش کر نے پردیا ۔دوسری جانب عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے فلم دبنگ کے ہیرو سلمان خان کو نظر انداز کر تے ہوئے سپراسٹار شاہ رخ خان کو فلمMy Name Is Khan کیلئے بہترین اداکار جبکہ فلم عشقیہ کیلئے ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کا حقدار قرارٹھہرایا۔واضح رہے کہ اس ایوارڈ کی تقریب میں سلمان خان تو ایوارڈ نہ جیت سکے لیکن ان کی فلم دبنگ9 مختلف ایوارڈ حاصل کر کے سرِفہرست رہی۔