تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جزوی کرفیو کے اعلان سے کراچی سنسان، مقامی انتظامیہ لا علم

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں اتوار کو بھی مزید تین افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں کشیدگی تاحال برقرار رہے، وفاقی وزیر داخلہ نے شہر کے بعض علاقوں میں جزوی کرفیو لگانے کی بات کی ہے تاہم مقامی انتظامیہ اس سے لا علم ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری ٹارگٹ کلنگ کی لہر نے اب تک33سے زائد افراد کی جانیں لے لی ہیں جن میں جیو نیوز کے شہید نمائندے ولی خان بابر، سائٹ ٹاؤن کے سابق حق پرست نائب سمیت بادشاہ خان، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ ریاٹئرڈ میجر اقبال کاشمیری سمیت سیاسی کارکنان اور عام شہری شامل ہیں۔ شہر میں سب سے زیادہ کشیدگی اورنگی ٹاؤن میں ہے جہاں اب تک ایک درجن سے زائد افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا جا چکا ہے، جبکہ گلستان جوہر، ملیر، لانڈھی اور سرجانی ٹاؤن میں بھی کشیدگی برقرار ہے اور دکانیں اور کاروبار مکمل طور پر بند ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہر کے کشیدہ علاقوں میں کرفیو لگانے کی بات کی تھی تاہم جب اس سلسلے میں پولیس اور رینجرز سمیت دیگر حکام سے بات چیت کی گئی تو انھوں نے لا علمی کا اظہار کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.