5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیرداخلہ نے کراچی کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا
جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر منگل کو تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔جیو نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک اپنے دورہ دبئی سے منگل کو کراچی پہنچیں گے۔اجلاس کا مقصد کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے سیاسی جماعتوں کا کردار ہوگا۔ ترجمان کے مطابق رحمان ملک نے اے این پی سندھ کے سربراہ شاہی سید سے بھی گفتگو کی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میرے لئے تمام سیاسی جماعتیں برابر ہیں۔