تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دیگر قومیتوں کو ایم کیوایم سے دور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سید بادشاہ خان کی شہادت پختون ، بلوچ اور دیگر قومیتوں کو ایم کیوایم سے دور کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر صوبائی تنظیمی کمیٹی ،متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی اور اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے پختون ، سندھی ، بلوچی ، پنجابی ، سرائیکی اور دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ الطاف حسین نے سید بادشاہ خان کی شہادت پر گہرے دکھ ، افسوس اور دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بعض سازشی عناصر یہ چاہتے ہیں کہ پختون ، بلوچ ، پنجابی ، سندھی اور دیگر قومیتوں کے مظلوم افراد ایم کیوایم میں نہ آئیں اور مختلف قومیتوں کے افراد کی ایم کیوایم میں شمولیت سے وہ سازشی عناصر جو لسانی منافرت اور فسادات کا سہارا لیتے تھے انہیں اپنے مذموم عزائم بھی ناکام ہوتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سید بادشاہ خان شہید حق پرستانہ جدوجہد کرتے رہے اور شہید نے اپنے ظرف و ضمیر کا سودا نہیں کیا اورسازشی عناصر نے سید بادشاہ خان کو بیدردی سے شہید کردیا تاکہ ایم کیوایم میں شامل ہونے والے پختون اور دیگر قومیتوں کے افراد کو خوفزدہ کیا جاسکے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.