تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مکمل فٹ ہوں ، ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں، محمد یوسف

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں، انہیں نظر انداز کرنا سمجھ سے باہر ہے ، سلیکٹرز کے رویئے کی وجہ سے اکثر خیال آتا ہے کہ ریٹائرمنٹ واپس کیوں لی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ دو ہزار گیارہ کے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں ، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے نظر انداز ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ وہ فارم میں بھی ہیں اور ان کو فٹنس کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ۔ ان کی اولین ترجیح ہمیشہ ہی پاکستان رہی ہے ، تیس کھلاڑیوں میں نام آنے کے بعد وہ بنگلہ دیش لیگ چھوڑ کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے وطن واپس آگئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.