5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد
جنگ نیوز -
کراچی… کراچی میں مکمل طور پر اور غیر معینہ مدت کیلئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔سی سی پی او کراچی فیاض لغاری نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق رات بجے بجے سے ہو گا۔وزیر ادخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کراچی میں موٹر سائیکل سواری پر پابندی کا اطلاق تاحکم ثانی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ امن کے قیام کے لئے اپنا اپنا کر دار ادا کریں،امن و امان خراب کرنے والے کو سختی سے کچل دیا جائے گا ۔