5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: ڈبل سواری پر پابندی ،احکامات جاری نہیں کئے،محکمہ داخلہ سندھ
جنگ نیوز -
کراچی…محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کے احکامات جاری نہیں کئے ۔ محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات نہیں ملے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کراچی میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں کراچی میں رات9بجے سے صبح5بجے تک موٹر سائیکل پر پابندی کے علاوہ نیم کرفیو کا بھی اعلان کر چکے ہیں۔