تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسلام آباد: بلیو ایریا میں واقع عمارت کی تیسری منزل میں آتشزدگی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد کے معروف کاروباری مرکز بلیوایریا کے ایک پلازامیں آگ لگ گئی،جس سے درجنوں دفاتر اور دکانیں تباہ ہوگئیں،دو گھنٹوں کی کوششوں کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔بلیوایریا کے پلازا بیورلے سینٹر میں رات نوبجے کے قریب آگ تیسری منزل پر لگی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں تاہم آگ کی شدت میں اضافے کیساتھ فائربریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لئے راولپنڈی سے بھی فائر بریگیڈکی گاڑیاں منگوالی گئی ہیں ۔آگ لگنے کے بعد پولیس نے عمارت کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔اتوار کو چھٹی ہونے کے باعث پلازا میں کوئی شخص موجود نہ تھا۔ فائرفائٹر کی کوششوں کے باوجود آگ نے چوتھی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔آگ کی اطلاع ملتے ہی دکانوں اور دفاتر کے مالکان موقع پر پہنچ گئے۔پلازا میں دو سو کے قریب دکانیں اور مختلف دفاتر موجود ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.