تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شہباز شریف کامارشل لا کی پیداوار کا اعتراف اتحادکا سبب بن سکتا ہے،شجاعت

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے صدرسینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی طرف سے مارشل لا کی پیداوار کا اعتراف اوراربوں روپے کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا اقرار مسلم لیگوں کو متحد کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ شریف برادران سے قوم سے معافی مانگنے کامطالبہ اس لئے نہیں کرنا چاہتے کہ انہوں نے ابھی تک خانہ کعبہ میں بیٹھ کرجھوٹ بولنے کی بھی معافی نہیں مانگی،چودھری شجاعت نے کہا کہ شہباز شریف کا نواز شریف کے بارے میں یہ اعتراف کہ انہوں نے جنرل جیلانی کی گود میں سیاسی جنم لیااور نواز شریف کی اولاد،پراپرٹی اور کاروبار سب کچھ لندن میں ہے،وہ لوٹ مار کرکے منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن لے جائی جانے والی دولت اگر واپس لے آئیں تو اس سے پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنایا جا سکے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.