تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی آئی اے ملازمین کے مسائل حل کرانے کے لیے اقدامات کرینگے،حیدررضوی

جنگ نیوز -
کراچی … متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے انچارج انور سلیم نے کہا ہے کہ حق پرستی کی تحریک ایک دن ضرور اپنی منزل پر پہنچے گی اور وہ وقت دور نہیں جب پرامن انقلاب کے ذریعے استحصالی جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا مکمل خاتمہ ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم پی آئی اے یونٹ کے زیر اہتمام یونائیٹڈ آفیسرز ایسوسی ایشن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس سے قبل انہوں نے پی آئی اے یونائیٹڈ آفیسر ایسوسی ایشن کے ناموں کا اعلان بھی کیا ۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد علی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول ، ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارج اسد اعجاز ، اراکین صابر خان ، نبیل احمد خان اور پی آئی اے یونٹ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔انور سلیم نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ احترام انسانیت کا درس دیا ہے اور مظلوموں کی داد رسی بھی عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سچائی اور حق پرستی کا جو نظریہ قائد تحریک الطاف حسین نے دیا ہے وہ ملک بھر کے 98فیصد مظلوم عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہے اور اسی کو اپنا کر ملک و قوم کو استحصالی نظام سے نجات دلائی جاسکتی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرنے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پی آئی اے کے افسران و ملازمین کے دیرینہ اور جائز مطالبات کے حل کیلئے عملی کوششیں کرتی آئی ہے اورقائدتحریک الطاف حسین نے جس فکر وفلسفہ اورنظریہ کو فروغ دیا ہے اس میں تمام انسانیت کی بھلائی موجود ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.